سگریٹ نوشی کے نقصان
صبا الیاس
سگریٹ نوشی ہمارے ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لوگ اس کے نقصان جانتے ہوئے بھی اسے سگریٹ نوشی ترک نہیں کرتے ہیں ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے نئی بریفنگ کے مطابق دنیا میں تقریباً چھ ملین سگریٹ پینے والے افراد کی ہلاکت ہوتی ہیں اور ان سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کا تعلق کم یا درمیانے درجے کی آمدنی والے گھرانوں سے ہوتا ہے ، سگریٹ نوشی کی وجہ سے صحت پر بہت زیادہ اثرات ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی کا سب سے بڑا نقصان پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ اموات بھی ہوتی ہیں۔ ایک تازہ ترین ریسرچ کے مطابق سگریٹ نوشی کی وجہ سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ اس کی وجہ سے اندھا پن ، ذیابیطس، جگراور بڑی آنت کے کینسرجیسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ امریکہ نے اس کے خلاف ایک جارحانہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ سگریٹ کا استعمال کم کرنے کے لئے سگریٹ کی کمرشل کو بین کر دیا گیا ہے۔سگریٹ نوشی ہمارے معاشرے میں ایک برائی بنتی جارہی ہے۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے لوگ الکوحل اور منشیات کا استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کا 15فیصد دھواں پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے اور باقی 85 فیصد دھواں ماحول میں پھیل جاتا ہے جو دوسروں کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ہمارے ملک میں آج تک سگریٹ کوبین نہیں کیا گیا ۔ہر انسان کو سگریٹ جلانے سے پہلے خود اپنے اوپر اوردوسرے لوگوں پر پڑنے والے مضراثرات کے بارے میں ضرور سوچ لینا چاہیے کہ آپ کی وجہ سے جو نقصان دوسروں کو ہوتا ہے وہ ایک گناہ ہے۔ ایک سگریٹ پینا انسان کی زندگی سے گیارہ منٹ چھین لیتی ہے۔ انسان دل کے دورے، کینسر و ذہنی تناؤ اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے۔ سگریٹ ایک بہت بُری عادت ہے اور جسے یہ نشہ ایک بار لگ جائے تو چھوڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ عورتوں میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے جلد کی بیماریوں بھی ہوتی ہیں۔ حاملہ ماں کو سگریٹ سے بالکل دوررہنا چاہیے کیونکہ یہ بچے اور ماں دونوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔