گورنر پنجاب چودھری سرور چار روزہ دورے پر یورپ چلے گئے‘سپیکر پنجاب اسمبلی نے قائم مقام گورنر کا حلف اٹھا لیا
لاہور ( خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 4روزہ دورے پر یورپ روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب فرانس اور بیلجیم سمیت مختلف ممالک جائیں گے۔گورنر پنجاب ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے۔گورنر پنجاب کے دورے کا مقصد جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لئے بھی لابنگ کرنا ہے تا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں خاطر اضافہ ہو سکے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپی یونین کے ممالک میں امداد نہیں تجارت کے پاکستانی موقف کے لئے راہ ہموار کریں گے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے دورہ یورپ پر روانگی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا اور گورنر ہاو¿س منتقل ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی قائم مقام سپیکر ہوں گے۔