پاکستانی گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کی لندن فلم فیسٹیول میں شرکت
لندن(این این آئی) فلم فیسٹیول کا حصہ بننے والی فلم دی ریلیکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ میں شامل پاکستانی سنگر اور ماڈل میشا شفیع نے پرئمیر میں شرکت کی۔ لندن فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی فلم دی ریلیکٹنٹ فنڈا منٹلسٹ پاکستانی معروف ناول نگار محسن حمید کی کتاب دی ریلیکٹنٹ فنڈا منٹلسٹ سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی وال اسٹریٹ پر کام کرنیو الے پاکستانی نوجوان کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں معروف ٹی وی اداکارہ صبا حمید کی بیٹی میشا شفیع حمید، مرکزی اداکاروں میں رضی احمد، کیٹ ہڈسن اورشبانہ اعظمی شامل ہیں۔