واجبات کی عدم ادائیگی، گوادر اور تربت میں مختلف سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی گئی
گوادر، تربت (نوائے وقت رپورٹ) واجبات کی عدم ادائیگی پر تربت اور گوادر میں مختلف سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ کیپکو حکام کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی، محکمہ ماہی پروری، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پی آئی اے، محکمہ صحت، تعلیم، کسٹم اور محکمہ خزانہ تربت کی بجلی کاٹ دی گئی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی 19 لاکھ، این ایچ اے 15 لاکھ، محکمہ ماہی گیری 14 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ پی آئی اے گوادر کے ذمہ تین لاکھ روپے ہیں۔