عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں 26 سے29 اکتوبر تک لاہور سٹاک مارکیٹ اور چیمبر آف کامرس بند رہینگے
لاہور (اے پی پی) عید الاضحی کے سلسلہ میں 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک ملک بھر کی تمام سٹاک ایکسچینجز اور چیمبرز آف کامرس بند رہیں گے۔ سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ پاکستان کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ایام میں تعطیلات کے باعث حصص کی خرید و فروخت یا لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے بھی جمعہ سے پیر تک ملک بھر کے چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹریز میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔