دوران ڈکیتی تاجر کو فا ئرنگ کر کے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت)تاجرشہزاد کمبوہ سے 55 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار۔ 2 لاکھ 20 ہزارروپے سمیت ایک موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر شہزاد کمبوہ سے 55لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم عبدالباسط کو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس نے 2 لاکھ 20 ہزارروپے سمیت موٹر سائیکل اور پسٹل بر آمد کر لیا تاجر رہنماؤں چوہدری منیر احمد حاجی علی شیر کمبوہ چوہدری عبدالحق ظہیر و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے ڈاکوؤ ں کے سہولت کار،چھینی گئی باقی رقم کی بر آمدگی و دیگر وارداتوں میں لوٹ مار کی رقم اور تاجر شوکت کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔