سموگ کا سبب بننے والا پلانٹ سیل ‘ مقدمہ درج
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ سموگ کا موجب بننے والے عناصر کیخلاف متحرک، پتوکی موضع جمبر میں واقع پائرولیسس پلانٹ سیل، بجلی کی سپلائی کاٹ کر پلانٹ کے کیئر ٹیکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمدموہل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کا سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، پتوکی موضع جمبر میں واقع پائرولیسس پلانٹ جوکہ سموگ پیدا کرنے کا سبب بن رہا تھااْس کو سیل کرکے بجلی کی سپلائی بھی کاٹ دی گئی۔ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کراکر کیئرٹیکر کو گرفتار کر لیا گیا۔