اسلام آباد ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میںڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ رمنا کو فیضان غنی نے بتایا کہ میرے گھر جی ٹین ٹومیں تین ڈکیت داخل ہوئے اور 37 لاکھ روپے مالیتی نقدی ، طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ چھین کر لے گئے تھانہ نون کو علی اصغر نے بتایا کہ سیکٹرI - 14/2 میں مدعی کے گھر میں میں دوڈاکو داخل ہوئے اور پانچ لاکھ روپے مالیتی نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کو نزہت صادق نے بتایا کہ میرے گھر واقع سیکٹر ایف ٹین ون میں تین ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور 47 لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو محمد یعقوب نے بتایا کہ مجھ سے دو رہزن 50ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بنی گالہ کو فیاض حسین نے بتایا کہ میرا سریا چوری کرلیاگیاتھانہ آبپارہ کوعبدالرحمٰن نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ٹو میں میری کرولا کارنمبر LED-154چوری ہوگئی تھانہ ترنول کواویس اسلم نے بتایا کہ میرا ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبر BBM-029 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو امجد محمود نے بتایا کہ ایچ نائن بازار سے مدعی کا ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبر BFR-373 چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کو محمد رئیس نے بتایا کہ جی نائن مرکز سے میرا یونین سٹا ر موٹر سائیکل اپلائیڈ فارچوری ہوگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کو شاہد علی نے بتایا کہ مدعی کا یونین سٹار موٹر سائیکل نمبر AHQ-458 چوری ہوگیا تھانہ بہارہ کہو کو محمد عثمان نے بتایا کہ میرا ہنڈا 70موٹر سائیکل نمبر RIQ-9117چوری ہو گیا۔