وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے-وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔