نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں
لاہور : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف، اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 90برس تھی ۔ بیگم شمیم کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مسلم لیگ ن رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹر پرایک بیان میں بیگم شمیم اختر کے انتقال کی تصدیق کردی ۔
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نواز شریف کے ساتھ مقیم تھیں۔ لیکن اب وہ انتقال کر گئیں ہیں۔ نواز شریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئیں تھیں اور ان کا اعلاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا۔