وقارحسین گورچانی کی اسلم خٹک ایڈوکیٹ سے ملاقات
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی نے وفد کے ہمراہ نومنتخب صدر ضلع سینٹرل اسلم خٹک ایڈوکیٹ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ وفد میں ملک احسن، طارق حسین گورچانی، سید ریحان علی، حبیب اللہ راجپوت، محمدیونس، شہزاد احمد، محمد نواز، ایازاحمدسمیت ن لیگ PS,123کے دیگر اراکین وذمہ داران شامل تھے۔وقارحسین گورچانی نے محمداسلم خٹک ایڈوکیٹ کو ضلع سینٹرل کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محمداسلم خٹک ایڈوکیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع سینٹرل میں مزید فعال ومنظم کریں گے، دونوں رہنمائوں نے مشترکہ طورپر اس عزم کا اعادہ کیاکہ ضلع سینٹرل نوازشریف کا قلعہ بنائیں گے۔