ریلوے ٹریک پر ٹرک خراب‘ ڈرائیور فرار‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل
ملتان (کرائم رپورٹر) ریلوے ٹریک پر خراب ٹرک نے ٹرینوں کی آمدورفت روک دی،ریلوے آفیسر امتیاز الحق نے سیتل ماڑی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک ٹرک نمبرایم این ڈی9232جو لوڈ تھا ریلوے ٹریک کراسنگ پر اچانک خراب ہوگیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔