رینجرز پر حملوں میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات
کراچی(این این آئی): سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔ دہشت گردوں میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔کراچی میں رینجرز پر دستی بم حملے میں گرفتار دہشت گردوں کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد ملزم سارنگ میرانی عرف سہیل کے والد ذوالفقار میرانی سب انسپکٹر ہیں۔جئے سندھ قومی محاز کا بانی ریاض چانڈیو ملزم کے چچا کا دوست ہے۔ ملزم سارنگ نے 2014 میں جسقم میں شمولیت اختیار کی۔