کیپٹن صفدر کی گرفتاری رپورٹ تیار، تہلکہ خیز انکشافات
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماکیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری پر وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی ہے،ذرائع کے مطابق تہلکہ خیز انکشافات رپورٹ کا حصہ ہیں۔کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ پولیس کے ساتھ 18 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ حکومت کی جانب سے22اکتوبر کو قائم کی گئی وزرا انکوائری کمیٹی نے بھی رپورٹ فائنل کرلی ہے۔