شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا، گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔