سجاس کپ کے ڈراز کا اعلان
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انٹر میڈیا سجاس کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ پیر کو افتتاحی میچ ایسٹرن اسٹار کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔سجاس سیکریٹری اصغر عظیم کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل یکم دسمبر کونیشنل اسٹیڈیم میں رکھا گیا ہے۔