عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح آج ہو گا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت "عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح گورنر روٹری انٹر نیشنل پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اتوار 22نومبر کو انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ پروقار تقریب میں کرینگے۔ اس موقع پر کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوں گی۔