لنکا پریمیئر لیگ:گال گلیڈ ی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی سری لنکا پہنچ گئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) گزشتہ روز کراچی سے کولمبو روانہ ہونیوالوں میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل تھے۔ہیڈ کوچ معین خان، منیجر اعظم خان، فزیو ٹرینر راشد قریشی، ترجمان نبیل ہاشمی و دیگر شامل تھے۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ٹیم مینٹور وسیم اکرم چند روز میں سری لنکا روانہ ہونگے۔ سرفراز احمد دورہ نیوزی لینڈ کے سبب سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلا میچ 27 نومبر کو کھیلے گی۔