تحریک لبیک نے لاہور کو کرونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی،فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا اب لاہور کے بعد پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپا کریں گی۔