ن لیگ کا مشن ملکی تعمیرو ترقی عوام کی خوشحالی ہے،ملک سجاد
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا دنے کہاہے کہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مشن ملک کی تعمیرو ترقی او رعوام کی خوشحالی ہے، ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت میں تعمیرو ترقی کیلئے متعدد میگاپروجیکٹ مکمل کرائے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو طفل و تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ دے سکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے آئینی،سیاسی اور اقتصادی بحران اور دلدل میں دھنسا ہواہے،عمران احمد نیازی سرکار نے اپنی نااہلی ،تکبر اور بے تدبیریوں سے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوام میں غم و غصہ بھر دیا ہے۔