وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے دور رس نتائج برآمد ہونگے
اسلام آباد(نامہ نگار)معروف کاروباری شخصیت نجیب امین پردیسی نے کہا ھے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ افغانستان کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی ملکی ترقی کے لیے کاوشیں مثبت اور خوش آئند ہیں افغانستان سے تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر اور بہتر مستقبل کیلئے دو طرفہ تعاون اور امن ضروری ہے دونوں ممالک میں انفراسٹرکچر، توانائی منصوبوں میں تیزی لانے اور نئے ریل روڈ منصوبوں پر اتفاق ہوا ہے اس سے کاروبار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے ملک میں کاروباری طبقے کی ترقی سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آتی ہے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔