دو لڑکیاں اغواء ہوگئیں
راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) دو لڑکیاں اغواء ہوگئیںتھانہ سیکرٹریٹ کو وقار حسین احمد نے بتایا کہ بری امام سے میری14 سالہ بہن صباء گل کو ملزم فیروز نے اغواء کرلیا ہے تھانہ پیرودھائی کو محمد صادق نے بتایا کہ مسلم آباد میں میری19 سالہ کالج سٹوڈنٹ بیٹی مسماۃ سحرش کو کیری ڈبہ کے ڈرائیور ملزم یونس نے اغوا کر لیا ہے ۔