سی پیک نئے انقلاب کا آغاز ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان اور چین نے ملکر خطے میں سی پیک کے ذریعے ایک نئے انقلاب کا آغاز کیا ہے بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرکے چین نے ایک بار پھر دنیا کو بتا دیا کہ خطے میں فساد کی جڑ انڈیا ہے۔ بھارت سے اس کا ایک بھی ہمسایہ خوش نہیں پاکستان نے خطے میں امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جبکہ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوششیں کر رہا ہے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کاؤشوں کا چین نے بھر پور اعتراف کیا ہے چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرا کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔