نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: ثناء ظفر
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما اور معروف فیشن ڈیزائنر ثناء ظفر نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتیں تعلیم کے فروغ معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کریں پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ تعداد میں ہونا ملک کیلئے بہت بڑی نعمت ہے نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں قائداعظم کی قیادت میں نوجوانوں نے ہی آزادی کے حصول کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ۔آج بھی ملک کی تقدیر نوجوان ہی بدل سکتے ہیں وفاقی اور مرکزی حکومتیں تعلیم کے فروغ کو فوکس کریں جن قوموں نے تعلیم پر سرمایہ کاری کی وہ آج دنیا کی قیادت کر رہی ہیں پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے تعلیم پر ہی توجہ نہ دینا ہے۔