ٹیوٹا کے سکلز پنجاب جاب پورٹل کا افتتاح ہو گیا
لاہور( پ ر)پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کوملازمت کے مواقع کی فراہمی کیلئے سکلز پنجاب جاب پورٹل کا قیام ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سے ایک اہم انقلابی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال نے گذشتہ روزٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت ڈاکٹر واصف خورشید، چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق، ڈی جی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ ایجنسی صالح سعید، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور، چیئرمین پی وی ٹی سی شاہنواز بدر، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور صوبہ پنجاب کے مختلف اداروں کے سربراہان اور ٹیوٹا کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاب پورٹل کا قیام ٹیوٹا کے نیو سکل ایکو سسٹم کی طرف ایک اہم قدم ہے جس میں طلبہ کو تربیت کی تکمیل کے بعد معاشی مواقع کی فراہمی کو پیش رکھا گیا ہے۔