امریکہ: ایک روز میں 2 لاکھ کے قریب نئے کرونا کیسز رپورٹ
نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ 2 لاکھ کے قریب نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، امریکہ میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1 لاکھ 98500 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 82794 ہو گئی ہے، ٹیکساس اور کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاستیں ہیں، ٹیکساس میں کیسز کی تعداد 11 لاکھ جبکہ کیلیفورنیا میں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔