ڈائریکٹر فارمز چوہدری ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کی تقریب
لاہور (پ ر ) گریڈ 19کے ڈائریکٹر فارمز چوہدری ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کی تقریب ہوئی ۔ تقریب کا اہتمام پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شمشاد وڑائچ اور جنرل سیکرٹری عامر سہیل بھٹی کی طرف سے کیا گیا۔ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر صدف ظفر اور شاہد قادر نے گلدستہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر فنانس طارق محمود، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد الیاس، جوائنٹ ڈائریکٹر رانارفعت جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ انعام الحق اور CBAیونین کے صدر شہباز احمد بریارنے پھولوں کے ہار پہنائے۔