جبر و استبداد اور طاقت کی حکمرانی نے دنیا کو فساد سے بھر دیاہے:لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے سوڈانی طلبہ وفد اور ترکی کے صحافی ذیشان نے ملاقات کی جس میں عالم اسلام کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی سیاست میں تقسیم و تفریق بڑھتی جارہی ہے۔ جبر و استبداد اور طاقت کی حکمرانی نے دنیا کو فساد اور بگاڑ سے بھر دیاہے۔ کشمیر ، فلسطین ، شام ، یمن ، عراق ، افغانستان ، لیبیا کے عوام عالم اسلام کے انتشار کے باعث غلامی اور مسائل کا شکار ہیں۔ اتحاد امت اور عالم اسلام کی بقا ہی ملت اسلامیہ کے مسائل کا حل ہے۔ عالمی استعمار جنگ کی بجائے اقتصادی جنگ مسلط کرچکاہے۔