دہشتگردی کو ہوا دینے والے ذمہ داروںکو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے:جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں مباحثے کے دوران عالمی مبصرین اور ماہرین کی جانب سے بھارت میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش اور 20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت بے دردی سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد نریندر مودی ہے۔ جس نے کشمیر ، آسام اور گجرات میں قتل عام کیا۔دہشت گردی کو ہوا دینے والے اصل ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔