ڈیرہ پولیس کی کارروائیاں ،ملزمان سے اسلحہ برآمد ،جواری گرفتار
ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر)سول لائن پولیس نے ملزم صدام حسین کے قبضہ سے پسٹل 30 بور ، پولیس تھانہ سخی سرورنے ملزم محمد امین کے قبضہ سے پسٹل 30بور، تھانہ کوٹ مبارک نے ملزم شاہد کے قبضہ سے پسٹل 30بور، تھانہ صدر تونسہ نے ملزم حمزہ سے پسٹل 30بور پولیس تھانہ سول لائن نے ملزم قاسم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلی ۔ملزم محمد فرحان سے 950 گرام بھنگ برآمد ہوئی تاش پر جوا کھلنے والے سجاد وغیرہ کو گرفتار کر لیا ۔