چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیورو میں مقیم بچوں کو پیز ا پارٹی دی گئی
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے مقامی پیزا ریسٹورنٹ میں بچوں کیلئے پیزا پارٹی کا اہتمام رومی ملک اور آصفہ سلیم ملک کی جانب سے کیا گیا۔اس کا مقصد بچوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے،اس موقع پر آصفہ سلیم ملک اور عرفان فرید نے کہا کہ یہ لاوارث بے آسرا بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، بیورو میں اس وقت لاوارث بے آسرا 60 کے قریب بچے مقیم ہیں جن کا ہر طرح سے بھرپور طریقے سے خیال رکھا جا رہا ہے۔