چور گھر کا صفا یا کر گئے
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) خانیوال کے علاقہ پیرووال کے رہائشی محمد وسیم کے اہل خانہ باہر گیٹ کو تالا لگا کر شادی میں شرکت کرنے رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے آج جب واپس آئے تو مین گیٹ کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا اور گھر کے اندر سارا سامان بکھرا پڑا تھا چوروں نے گذشتہ شب گھر میں داخل ہوکر نقدی زیور قیمتی سامان اور کپڑے چُرا لئیے اور فرار ہوگئے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کے بعد تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔