لڑکی سے اوباش کی زیادتی ملزمان نے دوشیزہ اغواء کرلی
شاہ جمال(نامہ نگار)ملاو کوریہ کے امیر بخش کوریہ نے بتایا کہ اس کی نو عمر نواسی رفع حاجت کے لئیے رات گئے گھر سے نکلی تو فصل کماد میں محمد عرفان اس کے ساتھ زبر دستی زیادتی میں مصروف تھا،نوہن والی کے عاشق حسین نے بتایا کہ رات تین بجے آنکھ کھلی تومیری بیٹی شمائلہ غائب تھی ۔ گھر میں دولاکھ کی نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات بھی غائب تھے اس نے محمد عمر،محمد فاروق اور فدا حسین پر اغواء اور چوری کا الزام لگا یا اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔