خانیوال میں فٹ بال کلبوںکی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کے چیئرمین حمزہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع خانیوال میں فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن تاریخ میںآج تک توسیع کردی گئی ہے ۔ جو فٹ بال کلب 17 ستمبر 2020 اپنے فٹبال کلب ڈسٹرکٹ فٹ بال نارملائزیشن خانیوال کے پاس اپنے فٹبال کلب رجسٹرڈ نہیں کر وا سکے وہ کلب آج تک فارم وصول کر کے ڈسٹرکٹ فٹ بال نارملائزیشن خانیوال کے چیئرمین کو جمع کرواسکتے ہیں ۔