کلاسک اورغازی ماڈل ٹائون کر کٹ کلب نے میچز جیت لئے
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) 24ویں سالانہ ڈاکٹر نذیراحمد شہید لید ر بال ناک آئوٹ T-20(ٹویلوز لیگ)کرکٹ ٹورنامنٹ سال 2020 کا پہلے میچ میںآزاد کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں146رنز بنائے۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے غازی ماڈل ٹائون کر کٹ کلب نے مقررہ ہدف 05وکٹوں کے نقصان پر19اوورز میں حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں کلاسک کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 164رنزبنائے ۔ بعد میں کھیلتے ہوئے ٹویلوز کرکٹ کلب کی ٹیم 161رنز پر ہمت ہا ر گئی ۔