ما جد رشید موبائل فونز یو نین میلسی کے بلا مقابلہ صدر منتخب
میلسی(نمائندہ نوائے وقت) موبائل فونز یو نین میلسی کے الیکشن کمیشن کے چیئر مین محمد نعیم، ممبران میاں محمد بابر، مرزا شہزاد بیگ اور فیصل خان غوری نے کہا کہ ماجد رشید مونی کو بلا مقابلہ صدر جبکہ ملک محمدکاشف جنرل سیکرٹری اور ان کے پینل کے تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اس کامیابی پر تاجر اتحاد کے مر کزی رہنما وں سید شیراز حسین ،وسیم احمد شیخ ،ملک محمد حبیب ،ندیم حیدر خان کھچی،چوہدری وحید الرحمان، چوہدری محمد اشفاق ،ملک محمد حنیف ،بابر اقبال ،سید شہزاد حسین کاظمی ، ابراراحمد انصاری اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔