اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کے شیڈول پر نظرثانی کرنا چاہئے : مہر عمران پرویز دھول
خانیوال (خبرنگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کے شیڈول پرنظرثانی کرنا چاہیے۔کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز انتہائی تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن محض ضد اور ہٹ دھرمی سے ملک وقوم کو بند گلی میں لے جانا چاہتی ہے۔