سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کی زیرنگرانی میں جدہ مسافت کلب کے تعاون سے نائٹ ریس کا اہتمام کیا گیاجس ریس میں مقامی افراد سمیت 5 ہزارسے زیادہ مرد و خواتین، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ممتاز شخصیات بھی شریک تھیں۔عبیرہیلتھ گروپ کے زیر اہتمام ہونے والی اس نائٹ ریس میں خواتین نے خصوصی طور پر بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ صحت مند سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا یہ پہلا ایونٹ تھا۔ عبیر ہیلتھ گروپ اس وقت سعودی عرب میں 15 طبی مراکز اور تین ہسپتالوں کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔ سعودی عرب میں بسنے والے برصغیر کے لوگوں کے لیے خاص طور پر صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ جدہ نائٹ رن کا آغاز جدہ کورنیش کے توحید سکوائر سے شام پانچ بجے ہوا، اس سے قبل ریس میں شریک افراد نے رجسٹریشن بوتھس پر اپنے کوائف کا اندارج کرایا۔ اس ریس میں مختلف کیٹگریز رکھی گئی تھیں جن میں مرد و خواتین کے لیے تین کلومیٹر کی ریس، تین کلومیٹر کی سکیٹنگ، ایک کلومیٹر کی فیملی ریس اور ایک کلومیٹر کی ریس بچوں کے لیے تھی۔ ریس مکمل کرنے والے ابتدائی500 افراد کو میڈلز دیئے گئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024