مانسہرہ میں 80 فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکالی جانے والی 2 سالہ بچی بروقت طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دربند میں دوسالہ بچی جنت بی بی 4 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جسے جمعرات کو کنوئیں سے زندہ نکال لیاگیا تھا تاہم مقامی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈسپنسرز اسے نہ بچا سکے۔پولیس کے مطابق دو سال کی جنت بی بی کو نامعلوم شخص کنویں میں پھینک کرفرارہوگیا تھا۔ راہ گیر نے بچی کے رونے کی آواز سنی تو اطلاع دی جس پر بچی کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو ہسپتال لانے سے 6 گھنٹے پہلے کنوئیں میں چھوڑا گیا، شدید سردی لگنے کی وجہ سے بچی کو سانس کی تکلیف تھی۔دوسری جانب بچی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ دربند ہسپتال والوں نے ہمیں پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہسپتال اوگی بھجوادیا، اوگی والوں نے انکار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ بھجوایا مگر ہر شخص کہتا ہے کہ یہ ہمارا کیس نہیں ہے۔ورثاءکے اصرار پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سخت احکامات کے باوجود ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لیڈی ڈاکٹر کو طلب کر لیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024