لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، جج امیر محمد خان نے سماعت کی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوگئیں جبکہ بھتیجے یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ سماعت میں مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا نیب نے چوہدری شوگرملز کا ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا، علیم خان، سبطین خان کو بھی ریفرنس دائر ہونے تک استثنیٰ دیا گیا، ،مجھے بھی ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جج امیر محمد خان نے استفسار کیا نواز شریف آج عدالت کیوں نہیں آئے، جس پر وکیل نے بتایا ہائی کورٹ سے اجازت پرنوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے، نواز شریف کو حاضری سےاستثنیٰ دیاجائے۔ جس پر عدالت نے کہا ہائی کورٹ نے انہیں جانےکی اجازت دی ہےتومدت کابھی تعین کیاہوگا، وکیل کا کہنا تھا ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مدت سے متعلق طریقہ کار وضح کیا ہے۔ وکیل مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی تک نیب نےچوہدری شوگر ملزکاریفرنس دائر نہیں کیا، کیس میں اور بھی ملزم ہیں جوپیش نہیں ہو رہے ، ابھی تک اور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ نیب نے حتمی رپورٹ یاضمنی ریفرنس پیش نہیں کیا۔ مریم نوازکی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ کی جانب سے جواب داخل کرانےکےلئےمہلت کی استدعا کی گئی اور کہا گیا درخواست پڑھ کراس کاجواب دیں گے، عدالت نےاستدعا مسترد کرکے دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ چوہدری شوگرملزکیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کوآئندہ عدالتی حکم تک جبکہ نواز شریف کو 4 ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مریم نواز کی حاضری سےاستثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق ضمانت کے بعد بھی ملزم کو پیش ہونا پڑتا ہے۔ عدالت کا نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38