سنگاپور عالمی فلم میلہ (ایس جی آئی ایف ایف )گزشتہ رات کیپیٹل تھیٹر میں فلم ویٹ سیزن کے سنگاپور پریمیر کے ساتھ شروع ہوگیا،جو فلم ساز انتھونی چن کی ایوارڈ یافتہ فلم ہے،انتھونی نے ویٹ سیزن کی ہدایت کاری کی ہے، اور ایونٹ میں وہ ریڈ کارپٹ اس خیرمقدم کے ساتھ سامنے آئے،ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکار بھی موجود تھے جن میں اداکارہ لیو یان یان،مغربی تھیٹر کی یانگ شی بن اور ابھرتے ہوئے سٹار کوجیا لر بھی شامل تھے ،سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہینگ سوی کیٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،یہ عالمی فلم میلہ جنوب مشرقی ایشیا کا ایک نمایاں ایونٹ ہے30ایس جی آئی ایف ایف یکم دسمبر تک جاری رہے گا، میلے میں اس سال 40مختلف ممالک کی 90سے زیادہ فلمیں دکھائی جائیں گی،جن کے بارے پینل جائزہ لے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024