خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مزید13افراد رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7ہزار51ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 13نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد ڈینگی وائرس سے متاثرہونے والے کل تعداد7ہزار51ہوگئی ہے ۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024