آسٹریلیاکے جنگلات میں لگی آگ سے 6 ریاستیں بری طرح متاثر

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ چھ ریاستوں کو متاثر کرنے کے بعد اب جزیرے تسمانیہ تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا رپورٹوں کے مطابق آگ نے ملک کے مشرقی ساحل پر واقع نیو ساوتھ ویلز اور کوئینز لینڈ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ آگ سڈنی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دھوئیں کی وجہ سے محکمہ صحت نے بچوں کو صرف ایمرجنسی کی صورت میں باہر کھلی فضا میں نکالنے کی اپیل کی ہے۔