ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف حالیہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر بروقت قابو پانے پر مسلح افواج کی مدح سرائی کی ہے۔پاسداران کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں کم سے کم ایک سو شہروں میں چھوٹے اور بڑے واقعات رونما ہوئے۔مسلح افواج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان واقعات پر24 گھنٹے سے بھی کم عرصے اور بعض شہروں میں 72 گھنٹے میں قابو پالیا گیا ۔فوج نے دو صوبوں تہران اور البرز اور جنوبی شہر شیراز میں بلوائیوں کے لیڈروں کو گرفتار کر لیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بعض بیرونی رپورٹس کے مطابق شیراز میں سب سے زیادہ شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38