Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکی میزبان لیری کنگ 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • امریکہ میں گزشتہ ہفتے مزید 9 لاکھ کارکن بے روزگار
  • اداکارہ روحی بانو کی دوسری برسی آج  منائی جارہی ہے
  • وبا سے بچائو کی ہماری حکمت عملی خوش قسمتی سے  موثر ثابت ہوئی: عمران خان
  • متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو بلا سکیں گے

عوام اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قانون کا پراپیگنڈا

Nov 22, 2019 12:34 PM, November 22, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عوام اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قانون کا پراپیگنڈا

آپ عام آدمی اور مراعات یافتہ اشرافیہ طبقات کیلئے صرف قانون اور انصاف کے الگ الگ ہونے کی بات کرتے ہیں اور وہ بھی اس وقت جب آپ کو سیاست چمکانا ہوتی ہے مگر ذرا اس بات کا بھی تو جائزہ لے لیجئے کہ بے وسیلہ عام عوام کا کس شعبہ میں کوئی پرسان حال ہے۔ انصاف کے ایوانوں میں تو وسائل نہ ہونے کے باعث کسی مظلوم عام آدمی کی رسائی ہی نہیں ہو پاتی۔ کورٹ فیس اور وکیل کی تمام لوازمات سمیت فیس کے علاوہ کیس کو فکس کرانے کیلئے متعلقہ عدالتی اہلکار کی مٹھی گرم کرنے کے ایسے کٹھن مراحل ہیں جو کوئی غریب آدمی حصول انصاف کیلئے طے کرنے کا یارا ہی نہیں رکھتا۔ باوسیلہ مراعات یافتہ اشرافیہ اور حکمران طبقات کیلئے انصاف اسی لئے ان کی جیب کی گھڑی بن جاتا ہے کہ مہنگے وکیل سے لوئر عدالتی سٹاف کے ساتھ ساز باز تک کے سارے مراحل طے کرنے میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ حضور! عدلیہ نے تو اپنے روبرو زیر سماعت کسی مقدمے کا متعلقہ قانون‘ آئین‘ دستیاب حقائق و شواہد کی بنیاد پر اور کیس کے میرٹ کے مطابق ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے اس کیلئے یقینا بااختیار اور باوسیلہ طبقات کے پاس بے وسیلہ عام آدمی کی نسبت زیادہ مواقع ہوتے ہیں جن کے مہنگے وکیل کیس کا میرٹ بھی بنا لیتے ہیں‘ مضبوط ایف آئی آر بھی کٹوا لیتے ہیں اور اپنے مؤقف کے حق میں ثبوت اور شواہد بھی اکٹھے کر لیتے ہیں۔ عام آدمی تو ایسی سہولت کا تصور بھی نہیں کر سکتا جن کیلئے پہلے تو عدالت تک رسائی حاصل کرنا ہی محال ہوتا ہے‘ اگر کسی وسیلے سے رہائی ممکن ہو جائے تو دوسرے لوازمات پورے کرتے کرتے وہ ویسے ہی نڈھال ہو جاتا ہے۔ سوجناب! یہ دہرے قانون کا نہیں‘ قانون کی عملداری کا سوال ہے۔ قانون تو سب کیلئے ایک ہی ہوتا ہے۔ ڈنڈی صرف قانون کی عملداری پر ماری جاتی ہے۔ اس لئے سب کیلئے ایک ہی قانون اور ایک ہی انصاف کا تقاضا عدلیہ سے نہیں‘ عدلیہ کو فراہمی انصاف کے لوازمات فراہم کرنے کے ذمہ داروں سے کیا جانا چاہئے۔ پھر آپ کا سوال توخود آپ ہی سے بنتا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے جوشیلے خطاب کے جواب میں جو ردعمل ظاہر کیا‘ اس کو پیش نظر رکھ کر اپنے معاملات کا جائزہ لے لیجئے۔ آپ کو یکساں قانون اور یکساں انصاف کے سوال کا ہی نہیں‘ اور بھی بہت سے دوسرے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔ حضور! زندگی کے کس شعبے میں عام آدمی کی شنوائی اور پذیرائی ہوتی ہے۔ آئین پاکستان نے تو ریاست کے ہر شہری کی مساوی حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔ ہر شہری کو صحت‘ تعلیم‘ روزگار اور انصاف کی بلا روک ٹوک اور بلا امتیاز فراہمی‘ ریاست کی ذمہ داری گردانا ہے۔ پھر خدا لگتی کہئے‘ ریاست اپنی یہ ذمہ داری عام آدمی کیلئے کب اور کہاں تک نبھاتی ہے۔ ظاہر ہے ریاست کوئی جاندار چیز تو نہیں۔ اس کے نام پر حکومت وقت نے ہی اپنی انتظامی مشینری کے ذریعے شہریوں کی سہولتوں کیلئے ریاستی ذمہ داری نبھانی ہوتی ہے۔ اس تناظر میں شہریوں کیلئے انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر ریاستی آئینی اور قانونی ادارے نے ملک کے تمام شہریوں کو انصاف کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوتے ہیں اور انصاف صرف کسی فوجداری‘ کمرشل اور سول مقدمے سے متعلق نہیں ہوتا۔ شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے تحت روزگار دینا بھی عوام کے ساتھ انصاف ہے۔ صحت کی سہولتیں بھی بلا ردوکد فراہم کرنا شہریوں کے ساتھ انصاف کے زمرے میں آتا ہے۔ امن و آشتی والا فلاحی معاشرہ فراہم کرنا بھی جناب قانون و انصاف کی عملداری ہی کا حصہ ہے۔ ملک کی ترقی و استحکام اور عوام کی خوشحالی کی بنیاد مضبوط بنانا بھی شہریوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے نبھانے کے ہی مترادف ہے۔

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

پھر آپ ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لے لیجئے۔ پبلک ڈیلنگ میں عدلیہ کے علاوہ محکمہ پولیس‘ محکمہ تعلیم‘ محکمہ مالیات (ایف بی آر)‘ محکمہ صحت غرض کسی بھی محکمے میں بے وسیلہ عام آمی کی میرٹ پر شنوائی ہو رہی ہے؟ کہاں ہر شہری کی عزت نفس کی پاسداری کی جاتی ہے‘ کہاں شرف انسانیت کے تقاضے نبھائے جاتے ہیں اور کہاں کسی شہری کا جائز کام بھی بغیر کسی رکاوٹ کے خوش دلی اور خوش اسلوبی کے ساتھ ہوتا نظر آتا ہے۔ ان محکموں میں اپنے کسی بھی معاملہ میں شہریوں کو منیر نیازی کے اس شعر کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ؎

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو

میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

درحقیقت کاہلی‘ بدنیتی‘ خیانت اور رشوت خوری ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ آپ اس میں سے صرف ایک عنصر رشوت خوری کو لیکر طوفان اٹھانے چل پڑیں اور دوسری معاشرتی قباحتیں دور کرنے کی جانب توجہ ہی نہ دیں تو ریاست مدینہ کا خواب کیسے شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ ریاست مدینہ میں تو شرف انسانیت کو فوقیت حاصل ہے۔ ہمارے معاشرے میں بالخصوص حکومتی سطح پر کس نے کس حد تک شرف انسانیت کے تقاضے پورے کئے ہیں؟ اوروں کو نصیحت‘خود میاں فصیحت کی مثال بن کر سسٹم اور معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانا زبانی جمع خرچ کی حد تک اور مخالفین پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے تو کارگر ہو سکتا ہے مگر یہ محض نعرے ہی رہتے ہیں۔ اس سے راندۂ درگاہ عوام کی عزت‘ عافیت اور آسودگی کا کوئی معاملہ نہیں بن سکتا۔

پرنٹ لائن

بدقسمتی ہے ہم آج ایسے ہی معاشرے میں زندہ ہیں اور زندہ درگور ہیں۔ ابھی آپ جائزہ لیجئے کہ میاں نوازشریف کی خرابیٔ صحت کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک علاج معالجہ کی حکومتی اور عدالتی سہولت ملنے پر سیاسی دکانداری چمکاتے ہوئے کس طرح امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون کا پراپیگنڈا کیا گیا اور پھر اس فرق کا بالواسطہ عدلیہ پر ملبہ ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے موجودہ اور آنے والے فاضل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو باور کرا دیا کہ وہ عوام میں عدلیہ کا اعتماد بحال کریں۔ حضور! عوام نے جن معاملات میں آپ پر اعتماد کا اظہار کیا اور 2018ء کے انتخابات میں آپ کو حکمرانی کا مینڈیٹ دیا‘ آپ خود بھی تو ان معاملات پر عوام کا اعتماد بحال کریں۔ عوام تو اپنے غربت‘ مہنگائی‘ روٹی روزگار کے مسائل کے فوری حل کیلئے‘ جو آپ کے بقول سابق حکمرانوں نے اپنی بے بہا کرپشنوں کے باعث عوام پر مسلط کئے ہیں‘ آپ پر اعتماد کرتے کرتے پھاوے ہو گئے ہیں۔ مایوس اور مضطرب ہوئے بیٹھے ہیں اور انہیں آپ کی ٹیم کی جانب سے امید کی کوئی کرن دکھانے کے بجائے مایوسیوں کے دلدل کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ پھر اس سے بڑی ناانصافی عام عوام کے ساتھ بھلا کوئی اور ہو سکتی ہے کہ ان کے روزگار اور کاروبار بھی چھن گئے ہیں اور اس معاملہ میں انہیں مستقبل میں اپنے لئے کسی اچھے کی امید بھی نظر نہیں آرہی۔آپ اشرفیہ طبقے میں سے کسی ایک کو بیرون ملک علاج معالجہ کیلئے باہر جانے کی اجازت دیکر انہیں ملنے والی عدالتی سہولت پر امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون کا رونا رو تے اپنی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں اور عام عوام کی زندگی کے دوسرے معاملات میں ان کے ساتھ کی جانے والی بے انصافی کا نوٹس لینا آپ ضروری ہی نہیں سمجھتے۔ جناب آج گفتار و کردار میں یکسیانیت پیدا کرنے اور ملک کے ہر شہری کو محض زبانی کلامی نہیں‘ عملی طورپر ہر شعبۂ زندگی میں آسودگی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تو بس ریاکاری ہی ریاکاری ہے۔ عوام ایسی سیاست کاری سے پہلے ہی عاجز آئے ہوئے ہیں۔ مزید عاجز ہونگے تو صرف عدالتی نہیں‘ پورے سماجی‘ ریاستی اور حکومتی ڈھانچے سے لاتعلق ہو جائیں گے۔ خدارا عام عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے کی روش ترک کردیں اور شرف انسانیت کو مقدم رکھیں ورنہ ہم زندہ معاشرے میں محض قبروں کے مجاور بن کر رہ جائیں گے۔

وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا: عمران خان

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سعید آسی


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • بھارتی حکومت:مقبوضہ کشمیر میں قوم پرست رہنماﺅں کو الگ تھلگ ...

    Sep 18, 2019 | 13:03
  • اوپیک سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے: ایرانی وزیر تیل 

    Jun 08, 2019 | 23:36
  • پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

    Nov 21, 2020 | 12:34
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی میزبان لیری کنگ 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    Jan 25, 2021 | 15:10
  • امریکہ میں گزشتہ ہفتے مزید 9 لاکھ کارکن بے روزگار

    Jan 25, 2021 | 15:05
  • وبا سے بچائو کی ہماری حکمت عملی خوش قسمتی سے  موثر ثابت ہوئی: ...

    Jan 25, 2021 | 14:55
  • متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو بلا سکیں ...

    Jan 25, 2021 | 14:55
  • کویت نے مسافروں کی تعداد 80 فیصد کم کر دی

    Jan 25, 2021 | 14:45
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 5

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

  • 2

    جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

  • 3

    مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے:شیخ رشید

  • 4

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 5

    تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں: شاہ محمود

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group