یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں الصالح کے مقام پر اقوام متحدہ کے ایک مانیٹرنگ پوائنٹ کے قریب لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوﺅں کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔ یہ جنگجو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی جنگجوﺅں اور ان کے لیڈروں کے درمیان دیکھے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب مغربی یمن میں حوثی باغیوں کے ہمراہ لبنانی حزب اللہ کے جنگجوﺅں کو دیکھا گیا۔ حزب اللہ کے جنگجوﺅں کی آمد ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری طرف حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں اپنی عسکری سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔مقامی اور فیلڈ مانیٹرز نے بتایا کہ پیر کی صبح کم سے کم تین افراد لبنانی جنگجو حوثی رہ نماﺅں ابو ایمن اور ابو یحیی کے ہمراہ الحدیدہ کی شاہراہ 90 میں دیکھے گئے۔یہ قابل ذکر ہے کہ شاہراہ 90 جہاں لبنانی عناصر دیکھے گئے تھے وہ صالح اور الحدیدہ شہروں کو باہم ملانے کا اہم ذریعہ ہے۔ جنگ بندی کے بعد اس علاقے میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسی علاقے میں اقوام متھدہ کی جنگ بندی کے لیے قائم کردہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ جنرل اباہگیت گوہا کی قیادت میں ایک مانیٹرنگ مرکز بھی قائم ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024