اسد عمردوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کے بعد چیئرمین مجلس قائمہ خزانہ نہیں رہے
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمردوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کے بعد چیئرمین مجلس قائمہ برائے خزانہ نہیں رہے ۔ اسد عمرکو مجلس قائمہ کو صدارت سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔