سیکس سکینڈل: ملکہ برطانیہ نے بیٹے پرنس اینڈریو کو فارغ کر دیا، عوامی عہدے اور تنخواہ سے بھی محروم
لندن (عارف چودھری) ملکہ برطانیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے اینڈریو کو فارغ کر دیا ہے۔ وہ عوامی عہدے اور تنخواہ سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ شاہی سہولتیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ ملکہ برطانیہ نے یہ اقدام بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے امریکی سرمایہ کار جیفرے ایڈورڈ سے دوستی رکھنے اور نابالغ لڑکی سے جنسی تعلقات رکھنے پر کیا۔ وہ دو لاکھ 49 ہزار پاؤنڈ کی تنخواہ بھی لیتے تھے جو اب نہیں ملے گی۔ امریکی سرمایہ کار نے بعد میں خود کشی کر لی تھی۔ معطل ہونے پر شہزادے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں جیفرے کے ہاتھوں جنسی شکار بچوں سے ہمدردی ہے۔