ناروے: مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والے ملعون پر مسلمان نوجوانوں کا حملہ، کئی گرفتار
اوسلو (این این آئی) ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں مقدس اوراق کی جسارت کرنے والے ملعون شخص پر مسلم نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مقدس اوراق کی توہین کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اسلام مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں مقدس اوراق کی شدید بے حرمتی کی گئی۔ لیکن ناروے کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور تنظیم کے سربراہ لارس تھورسن کو روکنے کی کوئی کوشش نہ کی۔ پولیس اہلکار جو پہلے تماشا دیکھ رہے تھے، وہ آگے بڑھے اور حملہ آور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ معلون لارس تھورسن کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ اس شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے۔ ترکی کی حکومت نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ناروے کی حکومت پر اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنے کے لیے زور دیا۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملعون تھورسن کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ معلون لارس تھورسن ایک عادی مجرم ہے اور حال ہی میں اوسلو میں اشتعال انگیز اسلام مخالف لٹریچر پھیلانے کے الزام میں 30 روز قید کی سزا بھگت چکا ہے۔