قیصر امین بٹ کی کامل علی آغا سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت

لاہور (پ ر ) سینئر لیگی رہنما قیصر امین بٹ کی سینیٹر کامل علی آغا کے گھر آمد‘ قیصر امین بٹ نے رہنما ق لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے انکی اہلیہ وفات پر اظہارافسوس کیااور فاتحہ خوانی کی۔سینیئر لیگی رہنما قیصر امین بٹ نے سینیٹر کامل علی آغا سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا، مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پیرزادہ شہزاد ککی خان ، مرزا حبیب جرال اور کالم نگار مرزا رضوان جبکہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد بھی بھی موجود تھی. قیصر امین بٹ نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے کامل علی آغا کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔